فرنٹیئر کور بلوچستان کی پنجگور میں کارروائی،بڑی تعدا دمیں منشیات برآمد،ترجمان ایف سی

پیر 18 اپریل 2016 14:04

کوئٹہ۔18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کی پنجگور کے علاقے میں ایک کارروائی کی ہے جس دوران بڑی تعدا دمیں منشیات برآمدکرلی گئی،ترجمان ایف سی کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان کی پنجگور کے علاقے سوراب تنگ نالہ میں خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی سے 519کلو گرام منشیات برآمد کرلی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی یہ منشیات اندرونی صوبہ منتقل کی جارہی تھی کہ فرنٹیئر کور بلوچستان نے منصوبہ ناکام بنادیا مزید فرنٹیئر کور بلوچستان کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :