دبئی پولیس نے ساحل سمندر پر تیراکی کے لیے وارننگ جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 14:02

دبئی پولیس نے ساحل سمندر پر تیراکی کے لیے وارننگ جاری کر دی

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : دبئی پولیس نے سمندر میں تیز بہاؤ کے پیش نظر تمام شہریوں کو تیراکی سے اجتناب کرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ دبئی پولیس کے سرچ اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ برج العرب کے ساحل پر ڈوبنے والے 5 شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ اس واقعہ کی روشنی میں دبئی پولیس نے عوام کو ایک انتباہ جاری کیا ہے۔

جس میں سمندر میں پانی کے تیز بہاؤ کے باعث شہریوں کو تیراکی سے باز رہنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ کرنل جمعہ احمد بھٹی الفلاصی نے ساحل سمندر پر لگے جھنڈے اور اس کے رنگوں سے متعلق ہدایات جاری کرنے والے افراد کو طلب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جھنڈے کا رنگ سرخ ہونے پر شہریوں کو سمندر میں تیرنے سے اجتناب کرنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

جھنڈے کا سرخ رنگ تیز موجوں کے باعث خطرے کی علامت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے یقیقن دہانی کروائی کہ دبئی پولیس سرچ اینڈ ریسکیو ڈپارٹمنٹ کے ساتھ کسی بھی وقت ہر ممکن مدد کرنے اور ان کو ہدایات کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے موجود ہو گی۔ جب کہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں بھی جلد از جلد مدد فراہم کی جائے گی۔ دونوں ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پانی کیں چلنے والی کشتیاں اور لائف جیکٹس ہمہ وقت تیار رکھیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں دبئی پولیس کی ایمرجنسی سروس999 پر کال کر کے صحیح طور پر ایڈریس مہیا کیا جا سکتا ہے۔ تاکہ ایمرجنسی صورتحال سے جلد از جلد نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :