پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 13:33

پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال آج سہ پہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے آج سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آج کی پریس کانفرنس میں بھی کسی اہم رہنما کی پارک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک اور ضمنی الیکشن کی تیاری کر لے ۔ مصطفیٰ کمال کے اس بیان کی روشنی میں یہ صاف ظاہر ہے کہ آج کی پریس کانفرنس میں بھی وہ ایم کیو ایم ہی کی ایک اور وکٹ گرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :