ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 18 اپریل 2016 13:31

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔ ضلع بھر کے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈیرہ کی 52 یونین کونسلز میں تین روزہ پولیو مہم میں تین لاکھ 25 ہزار انتیس بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اور اس کے لئے نو سو اٹھانوے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او ڈیرہ یاسر آفریدی کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں اور 900 سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔ موذی مرض سے بچاؤ کی اس مہم میں علماء کرام اور مقامی نمائندوں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :