سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کا مقدمہ نمٹا دیا

پیر 18 اپریل 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کے خلاف نیب کی جانب سے دائر اپیل نیب کی جانب سے واپس لینے پر خارج کرتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی نیب کے وکیل اکبر تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور مضاربہ سکینڈل کے مرکزی ملزم مفتی احسان کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی استدعا کی ۔ نیب کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے ملزم کی عبوری ضمانت واپس دے دی ہے ۔ عبوری ضمانت کی واپسی کے بعد اپیل غیر موثر ہو گئی ہے نیب کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر فاضل عدالت نے نیب کی اپیل واپس لینے پر خارج کر دی ۔

متعلقہ عنوان :