پاکستان کرکٹ کپ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کل منگل سے ہوگا
پیر 18 اپریل 2016 13:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان کرکٹ کپ کے پہلے ایڈیشن کا آغاز کل منگل سے ہوگا، میگا ایونٹ میں ٹائٹل کے حصول کیلئے چاروں صوبوں اور وفاق پر مشتمل پانچ ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کپ کے نام سے ایک اور ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ایونٹ کل منگل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا جس میں اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
مصباح الحق اسلام آباد، شعیب ملک پنجاب، سرفراز احمد سندھ، یونس خان خیبرپختونخوا اور اظہر علی بلوچستان کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ میں ہر ٹیم 6 میچ کھیلے گی، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
20 اپریل کو دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، تیسرا میچ 21 اپریل کو سندھ اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائے گا، 22 اپریل کو چوتھے میچ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا مدمقابل ہوں گی۔
پانچواں میچ 23 اپریل کو سندھ اور اسلام آباد کے مابین ہوگا، 24 اپریل کو چھٹا میچ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے درمیان کھیلا جائیگا 25 اپریل کو پنجاب اور اسلام آباد کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی 27 اپریل کو آٹھواں میچ سندھ اور خیبرپختونخوا کے مابین کھیلا جائے گا، 28 اپریل کو نویں میچ میں بلوچستان اور اسلام آباد جبکہ 29 اپریل کو دسویں اور آخری لیگ میچ میں پنجاب اور سندھ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل یکم مئی کو ہوگا، تمام میچز اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.