Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت نے تعصب، امتیازات اور بدعنوانی پر مبنی ترجیحات دفن کر دیں، ڈاکٹر اظہرجدون

پیر 18 اپریل 2016 13:00

ایبٹ آباد۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے راہنما رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد اظہر خان جدون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے تعصب، امتیاز اور بدعنوانی پر مبنی ترجیحات کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا ہے، صوبہ خیبر پختونخوا میں بلاامتیاز اور تعصب سے پاک عوامی خدمت کے جذبہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وہ گذشتہ روز کینٹ بورڈ وارڈ نمبر 4 کے مختلف علاقوں مہاٹھ کالونی، اسپیدار، میرا میرپور، نیلور سیداں اور رشیا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر منعقدہ افتتاحی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب سے اراکین ضلع کونسل ایبٹ آباد علی خان جدون اور اقبال خان کے علاوہ سابق چیئرمین گل زیر خان، کینٹ وارڈز کے اراکین بشیر خان، ارشد محمود اور وائس چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو گجر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون، مشتاق احمد غنی اور علی خان جدون کو پگڑیاں پہنائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 20 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں 24 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں آپ لوگ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے تمام علاقوں میں قبرستان کا دیرینہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :