اسٹرابری میں موجودوٹا من سی سرطا ن کے خلیوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، طبی ماہرین

پیر 18 اپریل 2016 12:55

اسٹرابری میں موجودوٹا من سی سرطا ن کے خلیوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ..

سلانوالی۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )طبی ماہرین نے بتایا ہے کہ جدید تحقیقات کے مطابق اسٹابری کا روازنہ استعمال انسانی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند رکھنے میں اہم کردار اداکرتا ہے۔ ا س میں وٹا من سی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹا بر ی میں موجو د مختلف معدنیا ت اور زود ہضم ریشے جلد کی شادا بی ،خلیوں ،دل کی بیماری اور کینسر کی صورت میں مرض کی شدت کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔

انہوں نے بتایااسٹابر ی میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس انسانی جسم میں پا ئے جا نے وا لے فری ریڈیکلز کو ختم کرتے ہیں ۔ اسٹرابری میں موجودوٹا من سی سرطا ن اور رسولی کے خلیوں سے لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اسٹرابر ی جوڑوں کے درد اور گھنٹیا کے مرض میں بھی فائدہ مند ہے ۔