خیر پختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے شروع ہوگی

پیر 18 اپریل 2016 12:54

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور خیبر پختونخوا کے تعاون سے خیر پختونخوا قومی جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2 مئی سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ انڈر11-، انڈر13-، انڈر 15-اور انڈر17- کھلاڑی حصہ لے سکیں گے اور یہ چیمپئن شپ 6 مئی تک جاری رہے گی۔