نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب اور یوتھ پاور کلب کے درمیان میچ کل ہوگا

پیر 18 اپریل 2016 12:51

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) مہران فٹ بال کلب کے زیراہتمام نویدالحسن ممیوریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں اکبر کلب اور یوتھ پاورکلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کل منگل کو کراچی کمپنی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی محمد زمان کے مطابق ٹورنامنٹ میں32 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کررہی ہیں، ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ 24 اپریل سے شروع ہوگا کوارٹر فائنل مرحلہ 3 مئی سے شروع ہوگا جبکہ سیمی فائنل مرحلہ 7 مئی سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :