دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
پیر 18 اپریل 2016 12:50
اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام دوسری قومی جونیئر سوکر فٹ سال چیمپئن شپ 30 اپریل کو پاک ترک کالج اینڈ سکول، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، چیمپئن شپ میں بلوچستان کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
(جاری ہے)
پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین ملک مہربان علی نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر شامل ہیں اور چیمپئن شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر پی ایس ایف ایف قوانین کے مطابق کھیلی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 29 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گی اور چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں آرگنائزنگ کمیٹی کا 25 اپریل کو ہوگا جس میں چیمپئن شپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملک مہربان علی نے کہا کہ چیمپئن شپ کیلئے مختلف کمیٹیوں کا اعلان 22 اپریل کو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس مئی میں پہلی قومی جونیئر سوکرفٹ سال چیمپئن شپ لاہور میں کھیلی گئی تھی جس میں بلوچستان کی ٹیم نے چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.