واشنگٹن : عربی بولنے پر مسلمان طالبعلم کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 12:48

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء) : عربی بولنے پر ایک مسلمان طالبعلم کو امریکی ائیر لائن سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خیر الدین مخزومی یونیورسٹی آف کیلی فورنیا کا طالبعلم ہے جس نے ٹیک آف سے قبل اپنے چچا سے بغداد بات کی۔

(جاری ہے)

عربی بولنے پر سکیورٹی اہلکاروں نے خیر الدین کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا۔ خیر الدین نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے م،جھے گھسیٹ کر طیارے سے اتارا اور سوال کیا کہ ماحول خطرناک ہے عربی کیوں بولی؟ خیر الدین مخزومی نے ائیر لائن سے اس رویے پر معافی کا مطالبہ کیا ہے ۔ خیر الدین نے بتایا کہ اس معاملے پر کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن شپ سے بھی رابطہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :