انٹرنیشنل والی بال ٹیکنکل آفیشلز اینڈ کوچنگ کورس لیول ٹو 19 مئی سے شروع ہوگا

پیر 18 اپریل 2016 12:48

اسلام آباد ۔ 18 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل والی بال ٹیکنکل آفیشلز اینڈ کوچنگ کورس لیول ٹو 19 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہد کمال نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں لیول ون کورس مکمل کرنے والے کوچز شرکت کر سکتے ہیں۔