تکنیکی خرابی کے باعث دبئی میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کا بے پناہ رش، سینکڑوں مسافر پھنس گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 18 اپریل 2016 12:38

تکنیکی خرابی کے باعث دبئی میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کا بے پناہ رش، سینکڑوں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 اپریل 2016ء): تکنیکی خرابی کےباعث دبئی کے میٹرو اسٹیشن پر مسافروں کا بے پناہ رش ہونے کے باعث سینکڑوں مسافر پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق نئے ہفتے کا آغاز دبئی کے رہائشیوں کے لیے ایک مشکل گھڑی کا آغاز ثابت ہوا۔ گذشتہ روز دبئی میٹرو ہپر تکنیکی خرابی نے سینکڑوں مسافروں کو مشکل میں ڈال دیا۔ دبئی مال میٹرواسٹیشن کے ایک ملازم کا کہنا تھا کہ دبئی میٹرو مال پر 5 منٹ کے لیے خلل پیدا ہوا لیکن اب تمام تر صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

گذشتہ شام 6 بجکر 33 منٹ پر رشیدیا باؤنڈ جانے والے مسافر پہلے ہی دبئی میٹرو مال پر قطاروں میں کھڑے میں تھے کہ میٹرو مال کے باہر لوگوں کا ہجوم لگنا شروع ہو گیا جس میں 7 بجے تک بتدریج اضافہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی شہری نے بتایا کہ مجھے یہاں انتظار کرتے قریباً آدھے گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے۔ جبکہ وہیں ایک سٹاف ممبر کا کہنا تھا کہ محض متحدی عرب امارات ایکسچینج جانے والے مسافر ہی جا سکتے ہیں۔

میٹرو پر رشیدیا جانے والے مسافروں کو کچھ لوگوں پر مشتمل گروہوں کی شکل میں پلیٹ فارم پر جاتے دیکھا گیا۔ انتظامیہ میں موجود ایک ملازم کا کہنا تھا کہ میں ایک وقت میں محض 50 مسافروں کو جانے کی اجازت دے سکتا ہوں لہٰذا ایک دوسرے کو دھکے دینے سے گریز کریں۔ ایک اسٹاف ممبر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 6 بجکر 47 منٹ تک سروسز کو دوبارہ بحال کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میٹرو پر محض 5 منٹ کا خلل پیدا ہوا لیکن دبئی مال اسٹیشن سے گزرنے والے مسافروں کی تعداد سینکڑوں میں تھی جس کی وجہ سے رش میں مزید اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ہم ہر ایک کو جانے کی اجازت نہیں دے سکتے تھے کیونکہ اسٹیشن پر آنے والے ٹرینوں میں بھی بڑی تعداد میں مسافر موجود ہوتے ہیں۔