فاٹا کے مختلف علاقوں میں 3 روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پیر 18 اپریل 2016 12:30

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) ڈائریکٹریٹ ہیلتھ فاٹاکے زیر اہتمام خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں تیراہ ، میدان ، باغ اور لالی خاص میں، کیمپسں موبائل ہسپتال اور فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا جس میں ڈاکٹروں نے مریضوں کا فری معائنہ کیا اور مریضوں مفت ادویات تقسیم کیں‘ خیبر ایجنسی کے مختلف علاقوں، تین روزہ موبائل ہسپتال فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا تین روزہ فری میڈیکل کیمپ میں تقریباً5355 مریضوں کا مفت طبعی معائنہ کیا گیا ‘ علاقے کے عمائدین اور عوام نے ان طبی سہولت کی فراہمی ڈائریکٹر فاٹا کا شکریہ ادا کیااورآئندہ بھی ایسے ہی کیمپوں کا انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :