پشاور پولیس کا سرچ آپریشن‘13افغان باشندوں سمیت 54مشتبہ افراد گرفتار‘اسلحہ ومنشیات برآمد

پیر 18 اپریل 2016 12:30

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) پشاور کے نواحی علاقوں خزانہ اور داؤدزئی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 54مشتبہ افراد کو حراست میں لیا‘ جن میں 13افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن خزانہ ‘ داؤدزئی اور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا‘ آپریشن کی دوران 13افغان باشندوں سمیت 54مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا‘ مشتبہ افراد کے قبضہ سے ایک پستول‘ ایک کلاشنکوف‘ سینکڑوں کارتوس اور منشیات برآمد ہوئیں‘ لڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے دوسوکے قریب گھروں کی تلاشی لی گئی۔

متعلقہ عنوان :