ہوم اکنامکس کالج پشاور کی ایلومنائی ری یونین تقریب

پیر 18 اپریل 2016 12:28

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء ) ہوم اکنامکس کالج کے فارغ التحصیل طالبات کیلئے ایلومنائی ری یونین تقریب کا اہتمام کیاگیا تقریب کا افتتاح مہمان اعزاز سیکرٹری ہائیرایجوکیشن فرح حامد نے کیا جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی وئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رسول جان تھے‘ اس موقع پر فرح حامد نے کہاکہ دنیا کی بڑی یونیورسٹی کی پہچان اور ترقی میں ایلومنان کا کردارمسلمہ ہے اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر رسول جان نے کہاکہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ پشاور کے ایلومنائی مختلف اداروں نے اچھی پوسٹوں پر تعینات ہیں اس موقع پر ایلومنائی ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر سید حسین شہید سہروردی نے کہاکہ جلد جامعہ پشاور کے یلومنائی کا منتخب صدر اور کابینہ کا قیام عمل میں لایاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :