ایل جی مونٹیسوری ترناب فارم میں تقریب تقسیم انعامات

پیر 18 اپریل 2016 12:27

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )لٹل گرومرز مونٹیسوری ترناب فارم میں یوم والدین نے چھوٹوں بڑوں کیلئے تفریح کا ذریعہ بنایاجہاں ایک طرف ننھے طلبہ نے تقریب میں لکڑی کی کاٹی پراپنی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگرکیاتو دوسری طرف نانی تیری مورنی کو مولے گئے تو کہیں کھانے کے شوقین ننھے منو کو کھانے کھاتے حاضرین کے چہروں پر مسکراہٹے بکھیردیں‘ پروگرام میں ملی نغموں پر خوبصورت پرفارم دے کر سماں باندھ لیاتھا معصوم بچوں کی صلاحیتیں دیکھ کر حاضرین اور اساتذہ ان کی تعریف کرتے رہے پروگرام سے پرنسپل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات کی صلاحیت کو اجاگرکرنامقصد ہے جس سے طلباء میں آگے بڑھنے کے رحجانات پیدا ہوتے ہیں آخر میں پرنسپل واجد علی خان نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کو ٹرافیوں اورمیڈلزسے نوازا۔