سینے کے امراض کے بارے میں عالمی کانفرنس ‘مرکزی چسٹ سوسائٹی کا انتخاب

پیر 18 اپریل 2016 12:27

پشاور۔18اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء )مرکزی چسٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام سینے کے امراض کے بارے میں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں ملکی اور غیر ملکی ڈاکٹروں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی‘ اس کانفرنس میں ماہرامراض سینہ ‘ ٹی بی اورچسٹ میڈیسن سپیشلسٹ ڈاکٹروں نے اپنی تحقیقی مطالعے پیش کیے کانفرنس کی اختتامی اجلاس میں آئندہ 2سالوں کیلئے مرکزی چسٹ سوسائٹی کاانتخاب عمل میں لایاگیا جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ارشد جاوید ‘ ڈاکٹر سعدیہ اشرف جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تاج محمدپریس انفارمیشن سیکرٹری ‘فنانس سیکرٹری ڈاکٹر ظفر اقبال اور جائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عامر بلال منتخب ہوگئے۔