لاہور ہائیکورٹ نے ناجائز اثاثے بنانے پر وزیر اعظم نواز شریف،،کلثوم نواز،،مریم نوازسمیت شریف فیملی کے چھ افراد کے خلاف نیب میں کاروائی کے لئے دائرایک اور درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئےوفاقی حکومت سےجواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 اپریل 2016 12:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار شہری منیر احمد نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعظم ان کی اہلیہ کلثوم نواز،، بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نواز نے اپنے اثاثے چھپائے,,,,غیر قانونی طور پر رقم بیرون ملک منتقل کی اور قوم سے غلط بیانی کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ذاتی حیثیت میں یہ اقدام کیا لہذا عدالت انہیں نااہل قرار دے۔

انہوں نے عدالتے سے استدعا کی کہ پانامہ لیکس کے معاملے کی انکوائری کے لئے کسی کمیشن کی کوئی حیثیت نہیں لہذا نیب کو تحقیقات کا پابند بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آ سکیں.جس پرعدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.عدالت اسی نوعیت کی ادھی درجن کے قریب درخواستوں پر پہلے ہی نوٹس جاری کر چکی ہے.