سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کی درخواست پر سماعت ملتوی

وزیر اعظماور آصف زرداری سمیت 64 اہم سیاستدانوں نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنائے ، واپس لانے کیلئے حکم دیا جائے :ہائیکورٹ میں استدعا

پیر 18 اپریل 2016 12:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان سمیت 64 بڑے سیاست دانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کی عدالت کے درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر اقبال جعفری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ، عمران خان ، آصف زرداری سمیت 64 سیاستدانوں نے بیرون ملک غیر قانونی اثاثے بنائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام سیاستدانوں کے اثاثے واپس لانے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار نے طلبا کی فیس جمع نہیں کروائی جس کے باعث سماعت نہیں ہوسکی۔ عدالت نے درخواست گزار کو نوٹس کے اجرا کے لیے فیس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے درخواست سے اپنا نام حذف کرانے کی درخواست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں تمام اثاثوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ عدالت نے مزید کارروائی درخواست پر مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :