Live Updates

عمران خان کی لندن سے واپسی ، انکوائری کمیشن قبول کرنے سے انکار

صحیح تفتیش ہوئی تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے ، مطالبہ قبول نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کریں گے :چیئرمین تحریک انصاف

پیر 18 اپریل 2016 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لندن سے وطن واپس آگئے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پاناما لیکس سکینڈل کی انکوائری کیلئے قائم کیا جانے والا کمیشن قبول نہیں ، نیا اور غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے تاکہ کرپشن میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا مل سکے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ اگر پاناما سکینڈل کی درست تفتیش ہوئی تو اس ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے لیکن اگر ہمارا مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ملک گیر سطح پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات