سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے، لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائی جائے، شہری ایکشن کمیٹی

پیر 18 اپریل 2016 11:42

سبی۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء)شہری ایکشن کمیٹی سبی کے چیرمین سید طارق شاہ کہری نے کہا ہے کہ سبی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے سبی کے عوام کا جینا مشکل کر رکھا ہے۔ خصوصا سبی میں گرمیوں کے موسم میں بجلی کی بندش عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے سبی کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہری ایکشن کمیٹی سبی کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ سبی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ نے سبی کے عوام کے مشکلات میں نہ صرف اضافہ کیا ہے بلکہ کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبی ایشیاء کا گرم ترین شہر ہے اور خصوصا سبی میں گرمیوں کے موسم میں بجلی کی بندش عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے چیف انجینئر کیسکو ،ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او کیسکو واپڈا سے مطالبہ کیا کہ سبی کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔