کئی اہم منصوبے شروع کرکے وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں، میر محمد عاصم کرد

پیر 18 اپریل 2016 11:36

ڈیرہ مرادجمالی۔17اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 اپریل۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عاصم کرد گیلو نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں ملک اور صوبہ بلوچستان ترقی کررہا ہے صوبے میں کئی اہم منصوبے شروع کرکے وزیراعلی بلوچستان نے عوام کے دل جیت لئے ہیں حلقہ انتخاب کچھی میں آبی مسائل کا خاتمہ کرکے ایریگیشن سسٹم کو مضبوط کردیا گیا ہے جس سے علاقے کی خشک سالی کا خاتمہ کرکے زرعی زمینوں کو سرسبز کردیا گیا ہے صوبائی حکومت کچھی سمیت دیگر اضلاع میں بھی مزید ڈیمز کی تعمیر کرنے پر غور کررہی ہے ڈیمزکی تعمیر سے پانی کی بچت سمیت پانی کی ضیائع کو بھی روکا جاسکتا ہے حلقہ این اے 267کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار میرخالدخان مگسی کی جیت یقینی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے قبائلی رہنما میرعبدالناصر کھوسہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔میرمحمد عاصم کرد گیلو نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے علاقے میں انفرااسٹیکچر کی بحالی، گلی محلوں کی سڑکوں کو پختہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشک سالی کا بھی خاتمہ کرکے چھ بڑے بیراج تعمیر کیئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے اس سال 2لاکھ ایکڑ زرعی زمین آباد ہوئی ہے اور آئندہ سال سے چھ سے سات لاکھ ایکڑ زرعی زمین آباد ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کچھی میں ڈیمز بھی بنائے گئے ہیں جس کی وجہ سے بارشوں اور سیلابی پانی کو ضیائع ہونے کے بجائے ڈیمزمیں محفوظ بنایا جارہا ہے جس سے ایریگیشن سسٹم کچھی میں اور بھی مضبوط ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو میں نے تجویز دی ہے کہ ضلع کچھی کی طرح دیگر اضلاع میں بھی ڈیمز بنائے جائیں تاکہ پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پانی کی ضیائع ہونے سے بچایا جاسکے میرمحمد عاصم کردگیلو نے کہا کہ حلقہ این اے 267میں 2013کے الیکشن میں بھی ہمارے حمایت یافتہ امیدوار میرخالد خان مگسی نے جیتا تھا اور اب 28اپریل کو ضمنی الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار میرخالد خان مگسی کی جیت یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :