بھارت ، ایران کی چابہار بندرگاہ کے فروغ کیلئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دے گا، سشما سوراج اور جواد ظریف کی ملاقات میں قرض کی شرائط کو حتمی شکل دیدی گئی ،مودی کے دورہ ایران کے دوران معاہدہ ہونے کا امکان ہے ،بھارتی میڈیا

اتوار 17 اپریل 2016 22:38

بھارت ، ایران کی چابہار بندرگاہ کے فروغ کیلئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض ..

تہران /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) بھارت نے ایران کی چابہار بندرگاہ کے فروغ کے لئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دینے کی شرائط کو حتمی شکل دیدی،وزیر اعظم نریندر مودی کے ایران کے دورے کے دوران اس بارے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھارت کی جانب سے ایران کی چابہار بندرگاہ کے فروغ کے لئے 15 کروڑ ڈالر کاآسان قرض دینے کی شرائط کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے ایران کے دورے کے دوران اس بارے میں دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔دونوں ممالک کے وزراء خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال،دہشتگردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی ۔بھارتی و زیر خارجہ سشما سوراج ایران اور روس کے دورے کے پہلے مرحلے میں گزشتہ روز تہران پہنچیں تھیں۔