چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کی تیاری، قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 22:38
راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے، چھوٹو گینگ کو پولیس اہلکاروں کی رہائی اور ہتھیار ڈالنے کے لئے آج شام تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن کے مطابق چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 20 ویں روز بھی جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹو گینگ کے خلاف گھیرے کو مزید تنگ کر دیا گیا ہے، اگلے مورچوں پر فوج اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں جب کہ ڈرون طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے چھوٹو گینگ پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
سکیورٹی اداروں کے اہلکار بھاری اسلحے کے ساتھ اگلے مورچوں پر موجود ہیں تاہم ان کی پہلی ترجیح مغوی اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی ہے۔ یرغمالی اہلکار ابھی تک خیریت سے ہیں اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے پلان تیار کر لیا گیا ہے اور بہت جلد آپریشن مکمل کر لیا جائے گا، دوسری جانب ڈاکوؤں کے قبضے میں موجود پولیس اہلکاروں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.