خواجہ آصف کاعمران خان سے سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے گئے 4عطیات کے آڈٹ کا مطالبہ ،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوااگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات تعمیرہوئے توبتائیں کہاں تعمیرکیے گئے، خواجہ آصف کا ٹویٹ ،خواجہ آصف کا مطالبہ معقول ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح شریف برادران کی اربوں کی جائیداد کا بھی حساب ہونا چاہیے،ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا ردعمل
اتوار 17 اپریل 2016 21:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے2010 میں سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے گئے 4 ارب کے عطیات کا فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوا، وہ اس معاملے کا فارنزک آڈٹ دیں کہ اگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات بنائے گئے تو کہاں تعمیرکیے گئے۔
اتوار کو وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران خان نے 2010 میں سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فانڈیشن کے نام سے پیسے جمع کیے تھے،عمران خان بتائیں کہ سیلاب متاثرین کے نام پرکتنا پیسا جمع ہوا اور کہاں خرچ ہوا، وہ اس معاملے کا فارنزک آڈٹ دیں کہ اگرسیلاب متاثرین کیلیے مکانات بنائے گئے تو کہاں تعمیرکیے گئے، اگر لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے پیسے خرچ کیے گئے تواچھی بات ہے لیکن وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں سیلاب متاثرین کی رقم آف شور کمپنیوں میں تو نہیں لگائی گئی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.