وزیراعظم کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ پانامہ دستاویزات پر اپوزیشن منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے‘ انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکی میڈیا سے گفتگو

اتوار 17 اپریل 2016 21:10

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ پانامہ دستاویزات پر اپوزیشن منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے‘ انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو یہاں شیر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن من گھڑت الزامات کی سیاست کررہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف پر مشرف دور میں بھی کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے کردار پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ پانامہ دستاویزات پر اپوزیشن منفی پراپیگنڈہ کررہی ہے‘ انکوائری کمیشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔