گولی کا ڈر نہیں، موت تو ڈینگی سے بھی ہو جاتی ہے، مصطفیٰ کمال کا لیاری میں خطاب

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 20:30

گولی کا ڈر نہیں، موت تو ڈینگی سے بھی ہو جاتی ہے، مصطفیٰ کمال کا لیاری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ عہدوں کو لات مار کر نفرتیں ختم کرنے آئے ہیں، ایم این اے، ایم پی اے نہیں بننا چاہتے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کسی سے زندگی کیوں مانگیں۔

(جاری ہے)

شہر قائد کے دورے کے دوران لیاری میں خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے نفرتوں کے خاتمے کا عزم دہرایا، کہتے ہیں عہدے چھوڑ کر خود کو آگ میں ڈالا، ایم این اے یا ایم پی ایز نہیں بننا چاہتے، عوامی مسائل کی بات کریں گے۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، کسی سے کیوں مانگیں۔ مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ چوبیس اپریل کو پورے پاکستان کو پیغام دیں گے کہ اب کوئی خون نہیں بہے گا۔