وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،تعلیم،صحت ، صاف پانی کی فراہمی اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرامز کا جائزہ لیا، عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سماجی شعبوں میں نتیجہ خیز اقدامات ضروری ہیں، شہبازشریف

اتوار 17 اپریل 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں تعلیم،صحت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورسماجی شعبوں کی بہتری کیلئے جاری پروگرامز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ہرضروری اقدام اٹھایا جارہا ہے اوراس ضمن میں اربوں روپے کے وسائل فراہم کیے گئے ہیں تاکہ عوام کومعیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کیلئے سماجی شعبوں میں نتیجہ خیز اقدامات ضروری ہیں لہٰذا تعلیم اورصحت کی سہولتوں میں اضافے کیساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرامز کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے ہر ضلع کی باقاعدگی سے کارکردگی مانیٹر ہوگی اوراچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے افسران اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اورخراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے جس کا براہ راست تعلق عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کا بنیادی حق لوگوں کو دیا جائے گا۔ اربوں روپے کے منصوبے کے ذریعے دیہی آبادی کے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے۔ اجلاس میں خواجہ احمد حسان ، چےئرمین منصوبہ بندی وترقیات، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :