مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا لندن میں جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 19:30

مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا لندن میں جمائمہ کے گھر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا جھگڑا لندن تک پہنچ گیا۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لندن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گھر میں عمران خان بھی موجود تھے جنہیں بعد ازاں ان کے دوست ذلفی بخاری اپنے ہمراہ لے گئے۔ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ ن یو کے کے صدر زبیر گل کر رہے تھے۔ میٹروپولیٹن پولیس بھی سیکورٹی کیلئے جمائمہ گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر موجود تھی ۔ جمائمہ نے پولیس سے گیٹ پر ن لیگ کے کارکنوں کو ہٹانے کی درخواست بھی کی

متعلقہ عنوان :