ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں،اسحاق ڈار

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 17 اپریل 2016 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہےکہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارسےسینئرفوجی حکام نےملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں آپریشن ضرب عضب پراب تک آنےوالےاخراجات کاجائزہ کیا گیا۔ حکام نے نئےمالی سال کےبجٹ کیلئےمالی ضروریات پربھی غورکیا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ضرب عضب میں اہم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔ اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ حکومت ٹی ڈی پیزکی بحالی کوبھی ترجیح دےرہی ہے۔