وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی نے مسلم لیگ ہاوٴس سیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

اتوار 17 اپریل 2016 17:57

سیالکوٹ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) وفاقی وزیر دفاع ، پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے اتوار کے روزمسلم لیگ ہاوٴس پیرس روڈسیالکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، چودھری محمداکرام، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق،یوسی چیئرمین توحید اختراورحاجی ملک سرفراز کے علاوہ مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں کے متعلقہ درپیش مسائل کے بارے میں وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کو درخواستیں پیش کیں جس پر انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندگان کو مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے اور سائلین کو ان کے مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :