حکومت عوام کی ترقی، خوشحالی کیلئے بے پناہ اقدامات کر رہی ہے، مولانا محمد الیا س چنیوٹی

اتوار 17 اپریل 2016 17:40

چنیوٹ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) رکن پنجاب اسمبلی حضرت مولانا محمد الیا س چنیوٹی نے پونے دو کروڑ روپے کی لاگت سے سرگودھار وڈ مکی چوک کے قریب مہر جعفر شہید بریج کا افتتاح کر دیا اس موقع پر مسلم لیگ ن چنیوٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید سلیم گجر ممبر امن کمیٹی حضرت مولانا عبدالوارث اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی اس موقع پر ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا روڈ پر حکومت کی خصوصی گرانٹ سے مہر جعفر شہید بریج تعمیر کیا جا رہا ہے یہ بریج بننے سے دونوں اطراف کے لوگوں کو سڑک عبور کرنے میں آسانی ہو گی اور حادثات میں نمایاں طور پر کمی واقع ہو گی حکومت عوام کی ترقی ، خوشحالی کیلئے بے پناہ اقدامات کر رہی ہے چنیوٹ شہر میں ترقیاتی کاموں کا جھال بچھا دیں گے اس موقع پرمسلم لیگ ن چنیوٹ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید سلیم گجر اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پونے دوکروڑ روپے کی گرانٹ سے اس بریج کی منظوری دی ہم ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی کاوشوں کو سہراتے ہیں ۔