باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے تعمیراتی اورترقیاتی منشور پرمہرثبت کردی ہے،سردار زادہ سید کنول عباس شاہ

اتوار 17 اپریل 2016 17:39

چنیوٹ۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) عوام تعمیرو ترقی کے خواہاں ہیں، رکاوٹیں حائل کرنیوالے حد سے تجاوزنہ کریں آئندہ انتخابات میں بھی کارکردگی، کمٹمنٹ اورترقی کی بنیادپرووٹ ملے گا ملک ڈنڈے نہیں قومی ایجنڈے سے ترقی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابقہ ٹاؤن ناظم سردار زادہ سید کنول عباس شاہ نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو امن اورترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ دھرنے کاخیال دل سے نکال دیں اب کسی اناڑی کو قومی معیشت کی گاڑی پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کے اعتمادکی بحالی اورگھرگھر خوشحالی کاکریڈٹ وزیراعظم محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کوجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ذاتی کاوش اور کمٹمنٹ کے نتیجہ میں پاکستان اورچین کے درمیان دوستی کاایک نیااورروشن دور شروع ہو چکا ہے ۔دونوں دوست ملک ایک دوسرے کاہاتھ تھام کرعہدحاضر کے چیلنجز سے نبردآزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوکوئی اقتصادی راہداری کاراستہ روکنے کی سازش کرے گاہم اسے دھول چٹادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :