ڈاکٹر کے انجیکشن لگا نے سے 6 سالہ بچی ہلاک، ڈسپنسر گرفتار

اتوار 17 اپریل 2016 17:38

عارفوالا۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) پرائیویٹ کلینک پر ڈاکٹر کے انجیکشن لگا نے سے -6 سالہ بچی ہلاک ہو گئی جس پر بچی کے ورثاء کے مظاہرہ پر پو لیس نے ڈسپنسر کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈاکٹر عبدالغفار موقع سے فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں78/EB کے رہائشی عبدالستار کی بیٹی تنزیلہ بی بی کوبخار کی حالت میں ترکھنی اڈا پرپرائیویٹ کلینک پر لایا گیا جہاں پر چیک کرنے کے بعد ڈاکٹر عبدالغفار کے انجکیشن لگا نے کے چند ہی لمحے بعد تنزیلہ بی بی موت کی آغوش میں چلی گئی ورثاء کے شدیداحتجاج پرپولیس نے ڈسپنسر ندیم کو گرفتارکرلیا جبکہ ڈاکٹر عبدالغفار موقع سے فرار ہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :