صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے موافق ماحول،وسائل اور مواقع موجود ہیں

حکومت سرمایہ کاروں کو بھرپور سہولیات فراہم کررہی ہے، افضال بھٹی

اتوار 17 اپریل 2016 17:35

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء )کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے دوسرے ممالک کے سفیروں اور تجارتی اداروں سے مکمل رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افضال بھٹی نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے موافق ماحول ،وسائل اور مواقع موجود ہیں اور وزیراعلی محمد شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ اور بھرپور سہولیات فراہم کررہی ہے۔

کمشنر اوو ر سیز پاکستانی کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ وزیراعلی کی خصوصی ہدایت پر قائم یہ کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کے لئے صوبے میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع کی نشاندہی کے علاوہ ان کے مسائل کے حل کے لئے بھی بھرپور کوششیں کررہا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے وفدنے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سے صوبے میں ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاری کی شرح میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔