بروقت علاج، احتیاط سے کام لینے والے افراد پولن الرجی کے مرض کی شدت سے محفوظ رہتے ہیں، ڈاکٹر محمد اسلم چودھری

اتوار 17 اپریل 2016 17:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) بے نظیر بھٹو ہسپتال و راولپنڈی میڈیکل کالج کے ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹرمحمد اسلم چوہدری نے کہا ہے کہ مسلسل بارشوں کے موسم کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کے جڑواں شہروں میں پولن الرجی عام ہو گئی ہے اور مریضوں کو اس کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے الرجی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولن الرجی کی وجہ سے شہریوں کو ہر سال اس موسم میں تکالیف کا سامنا کرناپڑتا ہے اور جو مریض بروقت علاج اور احتیاط سے کام لیتے ہیں وہ اس مرض کی شدت سے محفوظ رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہا کہ پولن الرجنز کو ناک اور منہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے اس کا بہترین حل یہ ہے کہ منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے خصوصی الرجی کیمپس میں مریضوں کو علاج اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کا عمل جاری ہے اوراس کی وجہ سے مریضوں کو خاطر خواہ فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔ ڈاکٹر اسلم چوہدری نے کہاکہ آنکھوں اور ناک سے پانی جاری ہونا مسلسل چھنیں اور ناک میں خارش محسوس ہوناالرجی کی بڑی علامات ہیں جن سے بچاو کیلئے مریض الرجی سیزن میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ عنوان :