صحت اور ایجو کیشن میں اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،شہرام خان ترکئی

ملازمین کی تنخواہ اس حد تک بڑھائیں گے کہ وہ کرپشن اور دیگر غیر قانونی کام کی طرف راغب نہیں ہونگے،تقریب سے خطاب

اتوار 17 اپریل 2016 17:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء ) سینئر وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی کہاہے کہ محکمہ صحت اور ایجو کیشن میں اصلاحات موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈی ایچ او نیاز محمد کی صدارت میں باچا خان میڈیکل کمپلیکس شا ہ منصور (صوابی) میں پیرا میڈیکل ایسو یس ایشن ضلع صوابی کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صدر پی ایم اے فضل حکیم نے پیرا میڈیکس کے لئے ایچ پی اے کی نوٹیفکیشن کی اجراء پر صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور وزیر صحت شہرام خان ترکئی کا شکریہ ادا کر تے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس کا دائرہ کلاس فور تک بڑھایا جائے سینئر اور کوالیفائیڈ پیرا میڈیکس کی آپ گریڈیشن کی جائے اور ایچ آر اے میں پیرا میڈیکس کے محدود پریکٹس کا مسئلہ حل کیا جائے شہرام خان ترکئی نے میرا میڈیکس کے مسائل حل کر نے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم عمران خان اور صوبائی حکومت کا وژن ہے انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ اس حد تک بڑھائیں گے کہ وہ کرپشن اور دیگر غیر قانونی کام کی طرف راغب نہ ہو انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکس کے لئے پروفیشنل الاؤنس کا اجراء اس سوچ کی کڑی ہے لہٰذا ملازمین کو چاہئے کہ وہ جانفشانی اور دلجمعی کے ساتھ غریب مریضوں کی خدمت کریں اس موقع پر بلند اقبال ترکئی نے کہا کہ پیرا میڈیکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے تقریباً آٹھ سال سے ضلعی حکومت میں بحیثیت ہیلتھ کمیٹی چیر مین مجھے ان کے مسائل کا ادراک ہے لہذا میری کوشش ہو گی کہ ہماری حکومت میں ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے تقریب میں بٹگرام ، مانسہرہ ، دیر ، تیمر گرہ ، سوات ، پشاور ، مر دان اور دیگر اضلاع کے پیرا میڈیکس کے نمائندوں کے علاوہ مرکزی صدر شاہجہان خٹک نے بھی شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :