صحافی ریاست اور عوام کے مابین پل کا کر دار ادا کرتا ہے، اسد قیصر

جمہوریت کی بحالی میں میڈیا کا کر دار قابل ستائش ہے، طا لبعلمی کے زما نے سے جو جدو جہد شروع کی الیکشن کے دوران عوام نے اعتماد کیا،عوا م سے کئے گئے وعدوں کو پوراکیا،سپیکرصوبائی اسمبلی کا تحصیل لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب

اتوار 17 اپریل 2016 17:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) خیبر پختو نخوا صو با ئی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ صحافی ریاست اور عوام کے مابین پل کا کر دار ادا کرتا ہے،میڈیا معاشرے کے آنکھ اور کان ہو تے ہیں جمہوریت کی بحالی میں میڈیا کا کر دار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی ہال تورڈھیر میں تحصیل لاہور پریس کلب کے عہدیداروں سے حلف لینے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ٹی ایم اے میں واقع اراضی پر پریس کلب اور پٹوار خانہ تعمیر کر نے کا اعلان کیا جب کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عبدالکریم خان نے پریس کلب کے لئے پانچ لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ ہم اپنے آپ کو میڈیا کے سامنے احتساب کے لئے پیش کر تے ہیں کیونکہ میڈیا ہی کے ذریعے معاشرے اور سیاستدانوں کا اصلاح ممکن ہے۔

(جاری ہے)

صحافی معاشرتی برائیوں اور مسائل کے حل میں اہم کر دار ادا کر سکتا ہے۔ان کی تعمیری تنقید کا خیر مقدم کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ساڑے نو ارب روپے کی لاگت سے پیہور ہائی لیول کنال کی توسیعی منصوبے سے پنج پیر شاہ منصور ، چھوٹا لاہور ، جلبئی جلسئی اور جہانگیرہ کے میرہ جات سیراب ہوجانے سے زرعی انقلاب آئیگا چھوٹا لاہور میں ٹیکنیکل ادارے کے قیام سے یہاں کے نوجوان راولپنڈی کو ہنر سیکھنے کے لئے نہیں جائینگے۔

میڈیا ہمارے دور میں جاری تر قیاتی منصوبوں کے معیار پر کڑی نگرانی رکھے اور دیگر ادوار سے ہماری اس منصوبوں کا موازنہ کریں۔سپیکر اسد قیصر نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ انکا تعلق در میانہ طبقے سے ہے اور انھوں نے طا لبعلمی کے زما نے سے جو جدو جہد شروع کی الیکشن کے دوران عوام نے ان پر اعتماد کیا اور اسی جدو جہد کا صلہ اﷲ تعا لیٰ نے انھیں سپیکر بننے کی صو ر ت میں دیدیا ہے جبکہ انھوں نے عوام سے الیکشن کے دوران جو وعدے کئے تھے انھوں نے انھیں پو را کیا اور انھوں نے ان وعدوں کو آنے والے الیکشن میں ووٹ کے حصو ل کے لئے پو رے نہیں کئے بلکہ تما م تعمیر و ترقی کے منصو بے آ نے والے نسلوں کے لئے پو رے کئے اس مو قع پر سپیکر نے اپنے اظہار میں مزید کہاکہ ضلع صوابی میں جو منصو بے مکمل کئے ان میں میڈ یکل کا لج کا تعمیرا تی کا م مکمل ہو نے والا ہے خوا تین یو نیو رسٹی بن چکی ہے جسمیں کلا سیں بھی شروع ہو چکی ہیں اور اس میں1400 طا لبا ت تعلیم حا صل کر رہی ہیں ضلع میں سپو ر ٹس کمپلیکس کی تعمیر پرکا م جا ری ہے اور ضلع میں ہنڈ اور غا زی کے قریب پا ر ک بنا ئے جا رہے ہیں ٹیکنیکل یو نیو رسٹی اور گدو ن میں ٹیکنیکل کا لج بنا ئے جا رہیں ضلع میں سڑ کوں کی تعمیر پر کا م جا ری ہیں اور دیگر تعمیر و ترقی کے منصو بوں پر کا م جا ری ہیں اور ان تما م کا موں سے علا قے میں خو شی آ ئیگی جبکہ حلقہ پی کے 34 اور دیگر علا قوں کو سو ئی گیس کی فرا ہمی کرا نے کے لئے انھوں نے5 کرو ڑ رو پے اپنے فنڈز سے جمع کئے جبکہ حلقہ کے ممبر صو با ئی اسمبلی نے3 کرو ڑ رو پے جمع کئے لیکن علا قے کو سوئی گیس کی فرا ہمی نہ کرا نے پر انکے بھا ئی ممبر قو می اسمبلی عا قب اﷲ نے ہا ئیکو رٹ سے ر جوع کیا ہے جسکا فیصلہ جلد عدالت دیدے گی اورانھیں بعض ور کر بتا تے رہتے ہیں کہ وہ جو تعمیر و ترقی کر رہے ہیں اس سے انھیں عوام ووٹ ان کا موں سے نہیں دینگے بلکہ علا قے میں بجلی کے ٹرا سفا ر مروں کے لگا نے سے دینگے لیکن میں نے انھیں بتا یا ہے کہ میں آ نے والے الیکشن کے لئے یہ تعمیر و ترقی نہیں کر وا رہا ہوں بلکہ آ نے والے نسلوں کو فائدہ پہنچا نے کے لئے کر رہا ہوں جبکہ اس موقع پر انھوں نے تحصیل لا ہور پریس کلب کی تعمیر علا قہ میں پٹوار خا نہ اور نا درا آ فس آ نے والی اے ڈی پی میں بنا نے کا اعلا ن کیا۔

اس مو قع پر تحصیل کونسل لاہور کے نا ظم سہیل خا ن، تحصیل کو نسلر اسما عیل خا ن ،ڈا کٹر فضل الٰہی ،متنی چنگن ون کے نا ظم انتظا ر خا ن صحا فیوں رو خا ن یو سفزئی ،ڈا کٹر سر دار جما ل ، ہا رون اعوان ، لاہور پریس کلب کے صدر با بو لا جبر خا ن، جنرل سیکر ٹری انوا ر الحق اور دیگر نے بھی خطا ب کیا جبکہ تقریب میں ڈی ایس پی پشم گل خا ن ، ایس ایچ اوطار ق سعید خا ن سا بقہ ممبر صو با ئی اسمبلی سر دار علی خا ن، تحصیل ممبران موا ص خا ن ،شا د علی خا ن، ذو لفقار خا ن مستجا ب خا ن ایڈو کیٹ زکوٰۃ کے ضلعی چیر مین راشد خا ن علا قے کے نا ظمین کو نسلران سیا سی قائدین اور عوام نے بھی شر کت کی۔

متعلقہ عنوان :