کراچی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو “ٹھاکر” نامی شخص کی تلاش

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل سے بھی ٹھاکر کے حوالے سے تفتیش

اتوار 17 اپریل 2016 16:47

کراچی ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو “ٹھاکر” نامی شخص کی تلاش

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو “ٹھاکر” نامی شخص کی تلاش ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل سے بھی ٹھاکر کے حوالے سے تفتیش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل سے بھی ٹھاکر کے حوالے سے تفتیش کی گئی ہے۔ ٹھاکر کون ہے ؟ کیا کام کرتا ہے ؟ قادر پٹیل سے پوچھا گیا ہے کہ ٹھاکر نے کراچی کی زمین ہو یا سندھ کے کسی بھی شہر کی زمینوں پر کس طرح چائنہ کٹنگ کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اہم شخصیات کو گرفتار کیا ، جس سے تفتیش میں ٹھاکر نامی شخص کا نام کئی مرتبہ آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی کوئی ایسی زمین نہیں جس پر ٹھاکر نے چائنا کٹنگ نہ کی ہو۔ تفتیش میں یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ ٹھاکر نامی شخص ٹارگٹ کلرز کو پناہ بھی دیتا ہے اور کسی بھی زمین پر قبضے کے رد عمل سے نمٹنے کیلئے ان ٹارگٹ کلرز کو بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ ذرائع کے مطابق ٹھاکر نامی شخص سندھ کی اہم شخصیت ہے۔

متعلقہ عنوان :