وزیراعلی سندھ نے اپنا 4 روزہ دورہ جرمنی منسوخ کردیا

اتوار 17 اپریل 2016 16:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ نے اپنا 4 روزہ دورہ جرمنی منسوخ کردیا تاہم وزیر خانہ سمیت دیگر حکام سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن کمپنیوں نے سندھ کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو 4 روزہ سرکاری دورے پر جرمنی روانہ ہونا تھا ، ان کے ہمراہ صوبائی وزیر خانہ سید مراد علی شاہ اور دیگر وزرا اورسرکاری حکام کو بھی جانا تھا۔

اپنے دورے کے دوران تھر میں زیر زمین دفن کوئلے کو نکالنے کے حوالے سے مختلف معاہدوں کو حتمی شکل دی جانی تھی۔ترجمان وزیراعلی ہاوس کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر اپنا دورہ اچانک منسوخ کردیا جب کہ دیگر شخصیات روانہ ہوگئی ہیں۔ مراد علی شاہ اور دیگر متعلقہ حکام جرمنی میں سرمایہ کاری کے معاہدوں کو حتمی شکل دیں گے۔

متعلقہ عنوان :