فیصل آباد ، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجے کو بری طرح کچل ڈالا

اتوار 17 اپریل 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار چچا بھتیجے کو بری طرح کچل دیا ۔ المناک حادثہ میں دونوں ہی موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ لواحقین نے نعشوں کو سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹے تک پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق فیصل آباد ڈرائی پورٹ کے قریب جھمرا روڈ پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سلطان نگر کے رہائشی ارشد اور اس کا بھتیجا احد کو بری طرح کچل دیا ۔

جس سے دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اطلاع ملنے پر ہلاک ہونے والے کے ورثاء اور اہل علاقہ نے دونوں کی نعشوں سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹے تک احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ ٹرایکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کیا جائے پولیس نے دونوں جاں بحق ہونے والے چچا ارشد اور بھتیجے احد کی نعشوں کا پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی