جوشخص اپنے سارے معاملات کو خدا کے حوالے کردے وہ مسلمان ہے ۔ امامہ صدف

اتوار 17 اپریل 2016 16:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان پشاو رمقام کے زیر اہتمام دوروزہ سالانہ منصوبہ بندی کا انعقاد اسلامک سنٹر رینگ روڈ سفید ڈھیر ی میں زیر صدارت صباعزت ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات ضلع پشاور منعقد ہوا۔ جس میں ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات خیبرپختونخوا وصوبائی رکن مشاورت اصباح قاضی نے خصوصی طورپر شرکت کی۔

اجلاس میں سالانہ 2017ء کے لیے منصوبہ بندی کی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظمہ اسلامی جمعیت طالبات خیبرپختونخوا امامہ صدف نے کہاکہ جوشخص اپنے سارے معاملات خدا کے حوالے کردے وہ مسلمان ہے اور جو شخص اپنے سارے معاملات کو اپنے ہاتھ میں رکھے یا خدا کے سوا کسی اور کے سپرد کردے وہ مسلمان نہیں ہے اللہ کے حوالے کرنے یا خدا کے سپرد کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ نے اپنی کتاب اور رسولﷺ کے ذریعہ سے جو ہدایت بھیجی ہے اس کو قبول کیا جائے اور رسولﷺ کی سنت ہمارے لیے ایک بہترین راستہ ہے جس پر چل کر ہم کامیاب ہونگے۔