الخدمت فاؤنڈیشن معزوروں کو جدید ویل چیئرزفراہم کر رہی ہے،میر محمد عاصم سنجرانی

اتوار 17 اپریل 2016 16:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی نے کہا کہ معزورں ،بے سہاراوکمزور افراد کی خدمت کرکے اللہ کی رضاوخوشنودی حاصل کی جائے الخدمت فاؤنڈیشن معزوروں کو جدید ویل چیئرزفراہم کر رہی ہے ۔بلوچستان غربت وبے روزگاری اور کرپشن مافیا کا شکار ہیں الخدمت فاؤنڈیشن بے سہاروں کا سہارابن گیا ہے دیانت واخلاص سے خدمت کرکے اپنی آخرت کو بنا رہے ہیں ۔

مظلوم بلوچستان میں غربت پسماندگی وبے روزگاری کو دیکھتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نوشکی میں سادہ تقریب میں ویل چیئر زتقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ ،الخدمت نوشکی کے صدر حافظ مطیع الرحمان ودیگر ذمہ داران علمائے کرام بھی موجود تھے اس موقع پر بیس معزوروں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے ویل چیئرزتقسیم کیے گیے بعدازاں الخدمت فاؤنڈیشن کے حکمت مینگل ،مولانا سعداللہ،مظفر نذرابڑو،ثناء اللہ مری ،مولانا نورمحمد مدنی حافظ صفی اللہ نے سادہ تقاریب میں قلعہ سیف اللہ میں 11،سبی میں 10،کوہلومیں16 اورپنجگور میں 10ویل چیئرز معزورومعاشی طور پر کمزور افرادمیں تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن خوشیاں عام کرنے ،دکھ وپریشانیاں کم وختم کرنے کی جدوجہد کر رہی ہے مخیر حضرات تاجر برادری وسیاسی سماجی تنظیمیں الخدمت کی تقلید ومددکرتے ہوئے اس ہم تر جدوجہدمیں ہمارا ساتھ دیں تاکہ کمزوروں پریشان حال افراد کوسہاراومدد مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :