فرنٹیئر کور کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

اتوار 17 اپریل 2016 16:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) فرنٹیئر کور کے عملے نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پنجگور کے علاقے سے 519 کلو برآمد کرکے قبضے میں لے لی یہاںآ مدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور کے عملے نے پنجگور کے علاقے سوراب میں تنگ نالہ کے مقام پر خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کر تے ہوئے ایک گاڑی سے519کلو چر س برآمد کرکے قبضے میں لے لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآ ئی ذرائع کے مطابق منشیات اندرون صوبہ سمگل کی جارہی تھی مزید کا رروائی فرنٹیئر کور کا عملہ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :