ایپکا نے اسلام آباد میں 26اپریل کا دھرنا منسوخ کر دیا

اتوار 17 اپریل 2016 16:31

ڈیرہ غازی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسہ کی وجہ سے ایپکا نے اسلام آباد میں 26اپریل کا دھرنا منسوخ کر دیا لیکن ایپکا اپنے مطالبات کے لئے 26اپریل کو ملک بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرے گی ایپکا کی مرکزی و صوبائی قیادت احتجاج کا نیا لائحہ عمل مرتب کرے گی حکومت پنجاب ایپکا مطالبات تسلیم کرے ڈیرہ غازی خان ضلع میں اہم پوسٹوں پر تعیناتیاں کی جائیں ان خیالات کا اظہار ایپکا کے صوبائی نائب صدر مقصود خان جلبانی نے ایپکا رہنماؤں سرفراز رضا اللہ والا ، میاں جاوید اقبال صدیقی، مجاہد سلطان، عبدالحمید جیالہ، امجد فرید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقصود خان جلبانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسہ کے پیش نظر ایپکا نے اپنے مطالبات کے لئے اسلام آباد میں26 اپریل کا دھرنا منسوخ کر دیا ہے البتہ ملک بھر میں سرکاری ملازمین قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے انہوں نے کہا ایپکا مرکزی و صوبائی قیادت مشاورت کے بعد نئے احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

متعلقہ عنوان :