سرکاری ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ میڈیکل افسران، وومن میڈیکل افسران کیلئے اچھی خبر

گریڈ18میں سینئر رجسٹرار کے عہدے پر 80سیٹوں وویمن میڈیکل اور میڈیکل افسران کو ترقی ملے گی

اتوار 17 اپریل 2016 16:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء)سرکاری ہسپتالوں میں کام کرنیوالے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل افسران، وومن میڈیکل افسران کیلئے اچھی خبرہے ۔ حکومت نے ان کو گریڈ18میں سینئر رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیاہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ اینڈہیلتھ کئیر نے سینئر رجسٹرار کی 80سیٹوں کے لیے پوسٹ گریجویشن ڈگری کے حامل ڈاکٹروں سے کوائف طلب کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جنرل سرجری کی 2، میڈیسن کی 11، پیڈیاٹرک 4، ای این ٹی 8، ریڈیالوجی کی 6اور سائیکاٹری کی 4سیٹیں ہیں ۔ اسی طرح پیڈز سرجری کی 5، یورالوجی ، پیڈز ریڈیالوجی اور پیڈز کارڈیو ویسکولر سرجری کی بالترتیب ایک ایک سیٹ ہے ۔پیڈز کارڈیالوجی اور پیڈز کارڈیالوجی کی تین تین سیٹں ہیں ۔آفتھمالوجی کی دو، نیفرالوجی کی چار، آنکالوجی ، نیورالوجی ، ڈرماٹولوجی ، ٹی بی چیسٹ ، کاردیک انستھزیا ، پیڈز نیوروسرجری کی ایک ایک سیٹں ہیں ۔ کارڈیک سرجری کی تین انستھزیا کی 12اور پیڈز انستھزیا کی 2سیٹں شامل ہیں