میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے چار گرجا گھروں کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے نوٹس دینے کیخلاف مسیحیوں کااحتجاجی مظاہرہ

اتوار 17 اپریل 2016 16:11

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے چار گرجا گھروں کی اراضی ایکوائر کرنے کیلئے نوٹس دینے کیخلاف مسیحیوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے وزیر اعلیٰ سے روٹ تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ کیتھڈرل چرچ کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ٹرین کا روٹ تبدیل کرنے کے نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسیحیوں کا کہنا تھاکہ منصوبہ گرجا گھروں کی دیواروں کے قریب لا کر ایک واردات کے ذریعے اراضی ایکوائر کرنے کیلئے نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں جسے کسی صورت تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صوبائی وزیر کا ذاتی گھر بچانے کیلئے روت تبدیل کر دیا گیا اور گرجا گھر تاریخی ہی نہیں بلکہ ان کا روحانی اعتبار سے تقدس ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب منصوبہ بندی کرنے والے نا اہل افسران کے خلاف کارروائی کریں گے ۔مظاہرین کا کہنا تھاکہ اگر حکومت نے روٹ تبدیل نہ کیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :