دوبئی میں پراپرٹی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو 10ہزاردرہم جرمانہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم اتوار 17 اپریل 2016 16:08

دوبئی میں پراپرٹی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو 10ہزاردرہم جرمانہ

دوبئی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17اپریل۔2016ء)دوبئی لینڈڈیپارٹمنٹ نے کہا ہے کہ دوبئی میں پراپرٹی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو 10ہزاردرہم جرمانہ کیا جائے گا لہذا اگر دوبئی میں آپ کسی قسم کی پراپرٹی کے مالک ہیں تو اب آپ کو 4فیصدکی بجائے8فیصد رجسٹریشن فیس جمع کروانی ہوگی .

(جاری ہے)

دوبئی لینڈڈیپارٹمنٹ نے اپنی ویب سائٹ پر انتباہ جاری کیا ہے کہ نئے رولز17اپریل2016سے لاگو ہونگے جن کے تحت آپ کو پراپرٹی رجسٹریشن کی ڈبل فیس اداکرنے کے ساتھ ساتھ10ہزاردرہم جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا. اتھارٹی کے مطابق اس سلسلہ میں غیررجسٹرڈ پراپرٹی کے مالکان کو متعددنوٹس جاری کیئے گئے تھے -جس کے بعد اتھارٹی کی ایگزیکٹوکونسل نے انتہائی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا -